(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن علماو مشائخ ونگ برطانیہ و یورپ کے صدر اور دیگر رہنماؤں نے دربار عالیہ دینہ شریف کے مرکزی سجادہ نشین پیر بابا سید فیاض حُسین شاہ بخاری کو مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ ضلع جہلم کا چیئرمین و سرپرست اعلٰیمنتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔رہنماؤں نے کہاکہ پیر سید فیاض حُسین شاہ بخاری ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی اور امن وامان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کریںگے۔ ان کی مسلم لیگ ن میں آمد اور علماء مشائخ کی سرپرستی مسلم لیگ ن کیلئےخوش آئندہے۔ جہلم میں عوام کیبڑی تعداد اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم اُمید کرتے کے کے سب لوگ پیرفیاض شاہ کی سرپرستی اور قیادت میں میں مسلم لیگ ن علماومشائخونگ کو فعال کرنے اور پاکستان مسلم لیگ کو اور مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر برطانیہ اور یورپ کے صدر پیر دلیر بادشاہ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادتنے پیر فیاض شاہ بخاری جیسی شخصیت کا انتخاب کرکے مثال قائم کردی، مرکزی قیادت کے اعتماد کو کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی۔