نیوکاسل(پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ انگلینڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع کوٹلی اور باغ میں پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرانتقامی کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جرائم پیشہ عناصر پی ٹی آئی کشمیر کے خلاف کارروائیاں کروانے میں ملوث ہیں۔ کوٹلی میںپی ٹی آئی کے رہنما نعیم اصغر ملک کے بھائی کے ساتھغنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ مطالبہ کرتی ہے کہ جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر فوری خارج کی جائے، آزاد کشمیر میں ہمارے رہنما اور کارکنان اپنے قائد عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ویژن کے مطابق جماعت کو آگے لے کر چل رہے ہیں، ہمارے راستےمیں رکاوٹیں ڈال کر مخالفین مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔