• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی بی کو 4ارب78 کروڑ روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع

ایم سی بی کو 4ارب78 کروڑ روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے 31مارچ 2018 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے دوران 4ارب78 کروڑ روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع کمالیا ہے۔ میاں محمد منشا کی چیئرمین شپ میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظور کئے جانے والے مالیاتی نتائج کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پرایم سی بی بینک نے پنشن کی کم از کم رقم8ہزار روپے مقرر کردی ہے جس سے بینک کے اخراجات میں2ارب3کروڑ روپے کااضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے ایم سی بی کے بعدازادائیگی ٹیکس منافع کے مقابلے میں زیرتبصرہ سہ ماہی کے منافع میں22.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین