• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ ن لیگ کے گزشتہ 5بجٹ سے بہتر ہے، سراج قاسم

یہ ن لیگ کے گزشتہ 5بجٹ سے بہتر ہے، سراج قاسم

کراچی چیمبر آف کامرس نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو الیکشن کا بجٹ قرار دے دیا، بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں جو ابھی سمجھ میں آیا ہے، اس سے یہ ن لیگ کے پانچ بجٹ سے بہت بہتر ہے، جس پر عمل کا انحصار نئی حکومت پر ہوگا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد کراچی چیمبر کے عہدیداران اور بزنس مین گروپ کے چیئرمین نے ایف بی آر افسران کے اختیارت واپس لینے کو خوش آئندہ قرار دیا۔

کچھ صنعتکاروں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کے صرف وعدے ہی لگ رہے ہیں۔

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سینئر نائب صدر مظہر ناصر نے مجموعی طور پر بجٹ کو اچھا قرار دیا، جبکہ دیگر نے بجٹ کے مختلف اثرات پر بھی بات کی ۔

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمسنٹی اسکیم سے معیشت سے باہر افراد ٹیکس نیٹ میں آسکیں گے اور ساتھ ہی آئندہ بجٹ میں جائیداد پر ایف بی آر کی ویلیو ایشن ختم کرکے اصل قیمت پر ایک فیصد پر رجسٹریشن کے فیصلے سے جائیداد کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

صنعتکاروں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آٹو سیکٹر، سوشل سیکٹر،کراچی کے لیے خصوصی طور پر گرین لائن کے لیے بسیں خریدنے ،کے فور کے منصوبے اور ڈی سیلیشن پلانٹ لگانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔

تازہ ترین