عام انتخابات کی تیاری اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بلاول ہائوس لاہور میں آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے عام انتخابات کے لیے پنجاب کے امیدواروں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ آصف زرداری نے اسی سلسلے میں آج پنجاب اور لاہور کی تنظیم کو قومی اسمبلی کے امیدواروں پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کیا ہے۔
لاہور کی تنظیم نے صوبائی دارالحکومت سے خواہشمند 100 امیدواروں کی فہرست مرتب کی ہے جو اجلاس میں آصف زرداری کوپیش کی جائے گی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔