• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ نے افغان بارڈر پر خاردار تار لگانے کا سوچا، زرداری

جنرل باجوہ نے افغان بارڈر پر خاردار تار لگانے کا سوچا، زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنر ل قمر باجوہ پہلے جنرل ہیں جنہوں نے محسوس کیا کہ افغان بارڈر پر خاردار تار لگانا پڑے گی اور انٹری روکنا پڑے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’ جرگہ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر مجھے سیاست میں فوج کا کردار نظر آیا تو میں نوازشریف کی طرح محاذ آرائی کرنے کی بجائے اُنہیں ایجوکیٹ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ نہیں، تحریک انصاف کو پارٹی نہیں مانتا، پیپلزپارٹی میں آنے اور جانیوالوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہے، ایسا دِل نہیں رکھتا جو ٹوٹ جائے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انھیں نواز شریف پر اعتبار نہیں ، مولانا فضل الرحمان اس وقت سیاسی مخالف ہیں لیکن وہ جو کہتے ہیں اس پرقائم رہتے ہیں ، اسی لیے مولانا فضل الرحمان پر اعتبار ہے ۔

تازہ ترین