لاہور ( این این آئی، آن لائن) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا، میں نے مشرف کے مواخذے کااعلان کیا تو نوازشریف پیچھے ہٹ گئے، میاں صاحب شکل سے بھولے عملاً چالباز ہیں، جنرل راحیل شریف کے دور میں میرا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان اور مشرف کے بیرون ملک جانے سے قبل”بلے “ کو بھاگنے نہ دینے کا بیان بھی نواز شریف کی چال تھی،ہم ہر بار جمہوریت کی خاطر نواز شریف کے دھوکے میں آئے،ہم سیاست اور وہ تجارت کرتے رہے، میاں صاحب نے مجھے ہرموقع پربیچا، نواز شریف اب بھگتیں ، اب کسی صورت ہاتھ نہیں ملائوں گا، میاں صاحب نے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ملکر مقابلہ کرنے کا پیغام بھیجا جب مقابلہ کی بات آئی تو ہم سے علیحدگی اختیار کرلی اور جنرل راحیل شریف سے ہاتھ ملالیا، ہم سیاست اور نوازشریف تجارت کرتے رہے، سندھ میں نیب کی کارروائیاں بھی میاں صاحب کے کہنے پر ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری نے نوازشریف سے دوریوں کی تفصیلات سینئر پارٹی قائدین کے سامنے رکھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے مختلف پیغام بھجواتے رہے، ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، ہم سویلین بالادستی کی نیت سے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے، نواز شریف نے ہمیں ہر موقع پر بیچا، میں سیاست سے ہٹ کر نواز شریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا لیکن انہوں نے میری نیک نیتی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔ انہوں نے نے نوازشریف سے دوریوں کے راز کھولتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے مجھے ہرموقع پر اسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا، میں نے مشرف کے مواخذے کااعلان کیا تو نوازشریف پیچھے ہٹ گئے۔ نوازشریف نے پرویز مشرف پرغداری کا مقدمہ بنایا تو ہم نے ساتھ دیا، نواز شریف نے یقین دلوایا وہ پرویز مشرف کوجانے نہیں دیں گے، میں نے مشرف کو جانے نہ دینے کا بیان دیا تو نوازشریف نے انہیں باہر بھجوادیا، پتا چلا نوازشریف مجھے یقین دلوانے سے پہلے مشرف پر ڈیل کرچکے تھے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ والا بیان بھی نوازشریف کی ایسی ہی چال میں آکر دیا تھا۔آصف زرداری نے کہا کہ میرے بیان کا فائدہ لیکر نوازشریف نے راحیل شریف سے معاملات سیدھے کرنیکی کوشش کی، نوازشریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے بہکاتے رہے، ہم نوازشریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ کہیں زیادہ چالاک اور موقع پرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور سویلین بالادستی کی نیت سے ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نوازشریف تجارت کرتے رہے۔ انہوں نے ہمیں ہر موقع پر بیچا اور ہم ہر بار ان کے دھوکے میں آئے۔ا نہوں نے کہا کہ میں سیاست سے ہٹ کر نوازشریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا، نواز شریف نے میری نیک نیتی کا فائدہ اٹھایا، سندھ میں نیب اور دیگر اداروں سے کارروائیاں بھی نوازشریف کے کہنے پر ہوئیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ جس دن اینٹ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان دیا اس سے ایک رات پہلے فواد حسن فواد زرداری ہاؤس میں نواز شریف کا پیغام لے کر آئے اور کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے خلاف مل کر مقابلہ کریں گے لیکن جب مقابلہ کرنے کی بات آئی تو نواز شریف نے ہم سے علیحدگی اختیار کرلی اور جنرل راحیل شریف سے ہاتھ ملالیا یہاں تک کہ مجھے سے ملاقات کرنا بھی گوارارا نہ کیا جس کے بعد میں میاں صاحب سے نالاں ہوگیا اور آج کے بعد کبھی بھی ن لیگ سے ہاتھ نہیں ملائیں گے کیونکہ نواز شریف نے ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چُھرا گھونپا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، ہم سویلین بالادستی کی نیت سے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے۔