اسلام آباد ( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نارووال میں اربوں روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ بےضابطگیوں پر وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف شکایات کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تحقیقات کا حکم چیئرمین نیب نے دیا، نو ارب کے منصوبے مین سے پانچ ارب سے زائد خرچ ہوچکے،میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیورو کے چیئرمین جسٹس ( ر ) جاوید اقبال نے ہدایت دی ہیں کہ حکومتی فنڈز میں مبینہ طور پر ہونے والی خورد برد کے خلاف شکایات کی تحقیقات کی جائیں۔