• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین کی ملک سے باہر جانے کی درخواست منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی ملک سے باہر جانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ جمعہ کواحتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کی 10 سے 27 مئی تک ملک سے باہرجانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ الزمات کی سیاست کرنا ایم کیو ایم کی فطرت میں شامل ہے۔ میڈیکل کالجز کی تحقیقات سے ایف آئی اے کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
تازہ ترین