• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے نعرے لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، احسن اقبال

 جھوٹے نعرے لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جھوٹے نعرے لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، ترقی یافتہ قوموں کے پاس اگر عمران خان ہوتےتو وہ ملک ترقی نہیں کرتے۔

نارووال میں لاہور، سیالکوٹ، نارووال موٹروے لنک روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف نے 11 ماہ میں میٹرو بنادی لیکن خیبر پختون خوا حکومت چار سال میں میٹرو کا جنگلہ نہیں بناسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی ایجنڈہ جاری رکھا، 2013 اور 2018 کے پاکستان میں فرق واضح ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے منشور پر عمل کرکے دکھایا، سڑکیں پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے ملاتی ہیں، سڑکوں کے خلاف لیکچر وہ دے رہیں جو یہ نہیں کرسکتے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ترقی عمل سے آتی ہے کنٹینروں پر تقریر سے نہیں۔


تازہ ترین