پشاور (سٹی رپورٹر) سابق سینئر وزیر بلدیات و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان اور امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے اور اس طرح کے واقعات سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے انہوں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔