گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملےکے مقدمے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی، جس میں ملزم عابد کو نامزد کیا گیا ہے۔
احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ مقامی تھانہ شاہ غریب میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 73/18 اے ایس آئی اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اقدام قتل، دہشتگردی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درج کئے جانے والے مقدمے کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ جلسہ ختم ہونے کے بعد کی گئی ،وفاقی وزیر پر قتل کی نیت سے سیدھا اور براہ راست فائر کیا گیا۔