• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال قاتلانہ حملہ،ایک گھنٹے میں جے آئی ٹی تبدیل

احسن اقبال قاتلانہ حملہ،ایک گھنٹے میں جے آئی ٹی تبدیل

وزیر داخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) ایک گھنٹے بعد تبدیل کردی گئی ۔

وزیردا خلہ پر حملےکی تحقیقات کےلئے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جے آئی ٹی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ پچھلی جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی وقاص نذیر کنوینر لگائے گئے تھے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی 5 رکنی جے آئی ٹی میںایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن بیورو گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ ، ایس پی سی ٹی ڈی گجرانوالہ ریجن فیصل گلزار ، آئی بی ، آئی ایس آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین