• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 15روز تک ملتوی

لاہور ( این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے فائرنگ سے زخمی ہونے کے باعث وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 15 روز تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت کو سرکاری وکیل نے بتایا کہ احسن اقبال گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے اور سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔جس کے باعث فل بینچ نے توہین عدالت کے مقدمہ پر سماعت بغیر کارروائی کے 15 روز تک ملتوی کر دی۔فل بینچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے طلب کر رکھا تھا اور تحریری وضاحت بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین