• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یورینس نظامِ شمسی کا سب سے زیادہ بدبودارسیارہ

ماہرین فلکیات نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ یورینس نظام شمسی کا سب سےبدبو دار سیارہ ہے۔ بدبو کی اہم وجہ اس کے بادلوں میں موجود ہائیڈروجن سلفائیڈ ہے ۔ماہرین کے مطابق اس سے قبل ان بادلوں کی کیمیائی تر کیب جاننے کا کوئی طریقہ معلو م نہیں تھا ،تا ہم یہ جانتے تھے کہ میتھین گیس کی موجودگی کی وجہ سے یہ سیارہ نیلگوں مائل دکھائی دیتا ہے ۔

جب ناساکا وائیجر دوئم خلائی جہاز یورنیس کے قریب سے گزرا تو اس نے وہاں ہائیڈروجن اور ہیلیئم کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا لیکن اب یہاں پر پانی ،امونیا اور ہائیڈروجن سلفائیڈ بھی پائی جاتی ہے ۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک خاص قسم کی اسپیکٹرو اسکوپی کے ذریعے یورنیس کے بادلوں کو دیکھا تو اس میں گیس کی ایک باریک پرت دکھائی دی جو ہائیڈروجن سلفائیڈ پر مشتمل ہے ۔ 

یورینس پر ہائیڈروجن سلفائیڈ اور امونیا دونوں گیسیں موجود ہیںاور دونوں ہی انتہائی بدبو دار ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن سلفائیڈ کی دریافت سے اس سیارے کے بہت سے رازوںسے پردہ اُٹھا نا ممکن ہو جائے گا ۔یہاں کا اوسط درجہ حرارت منفی 200 درجےسینٹی گریڈ ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین