• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات شروع

وزیر داخلہ پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کا آغاز

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال پولیس نےاب تک کی جانے والی تفتیش اوراس کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کردیا ہے۔

اس کے علاوہ ملزم عابد کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہےتاہم پولیس نے نارووال کے مختلف علاقوں سے 17 مشتبہ افرادکو حراست میں لےکرتفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کو سرجیکل تھری میں ڈریسنگ کے بعد دوبارہ وی وی آئی پی روم منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین