• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاک امریکاتعلقات میںاتار چڑھائو آتا رہتا ہے،اعزاز چوہدری

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کےحکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں تاہم عوامی سطح پر ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے۔

ڈیلس میں پاک امریکابزنس فورم کے زیر اہتمام پاک امریکا ٹریڈ انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہناتھاکہ امریکا میں رہنے ولے پاکستانی نژاد امریکی تاجر اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ امریکا اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کریں اور اس ضمن میں ضرورت اس امرکی ہے کہ آپ اپنی نوجوان نسل کو پاکستانی یونٹ میں شمولیت کو ممکن بنائیں۔

پاک امریکاتعلقات میںاتار چڑھائو آتا رہتا ہے،اعزاز چوہدری

اعزاز چوہدری نے کہا کہ اس طرح آپ اپنی شناخت کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں اور اپنی لیگسی آیندہ یہاں رہنے والی نسلو ں میں بھی منتقل کر کے پاکستان کے دست اور بازو بن سکتے ہیں۔ یہاں رہنے والوں نے بڑا مقام اور پیسہ بنایا مگر شناخت کی طرف توجہ کی ضرورت ہے کیوں کہ اگلی نسل ہی کو پاکستان کا مقدمہ لڑنا ہے۔

ہم نے گزشتہ دنوں سفارت خانہ میں یوتھ کانفرنس منعقد کی تاکہ ان میں موجود گوہر کو تلاش کیا جاسکے، تاجر برادری اور دیگر تنظیموں کو چاہے کہ وہ اپنے اندر یوتھ ونگ تشکیل دیں اور نوجوانوں کو ایسی سرگرمیوں سے روشناس کرایا جائے جس میں ان کی بھرپور دلچسپی ہو اور آپ اپنے تجربات سے ان نوجوان کی بھرپور تربیت کریں۔

پاک امریکاتعلقات میںاتار چڑھائو آتا رہتا ہے،اعزاز چوہدری

تربیت سے اگر آپ اور آپکی نسلیں یہاں اچھی ہونگی تو آپ پاکستان کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں کیوں کہ بیرون ملک اپکا کردار اخلاق اور دیگر سرگرمیاں ملک کی اچھائی کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت و حال بہتر ہے اور بیرون ملک سرمایہ کار اب پاکستان کا رخ کر رہے ہیں جب کہ چائنا سے پاکستان میں سرمایا کاری ہورہی ہے۔

پاک امریکاتعلقات میںاتار چڑھائو آتا رہتا ہے،اعزاز چوہدری

انہوں نے کہا کہ آپ مقامی امریکیوں کو بھی یہ حقیقت بتائیں تاکہ لوگوں کو حقیقی پاکستان نظر آسکےایک سوال کےجواب میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان اگر مقروض ہے تو اس طرح کی ترقی یافتہ ممالک بھی کئی ممالک کے مقروض ہیں،ہمیں ہماری جعفرا فیائی اہمیت کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے تاہم پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔

اس موقع پر فورم کے صدر وقار خان ، و دیگر مہمانوں بھی خطاب کیا جبکہ فورم کی جانب سے پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری ، کونسل جنرل عائشہ فاروقی، معروف بزنس مین اسلم خان کو ایوارڈ بھی دیئے گئے پروگرام میں تاجروں سمیت دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین