وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئےبنائی گئی جےآئی ٹی کے سربراہ کو تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔
نئےکنوینر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈفنانس محمدطاہر ہوں گے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سروسز اسپتال لاہورمیں ہلکی خوراک لینا اور چہل قدمی شروع کردی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے بازوکی ہڈی ٹھیک سے جُڑگئی ہے، زخم بھی ٹھیک ہے ،انھیں 7 سے10 دن اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے اور ڈھائی سے3 ماہ میں وہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہورکےسروسز اسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور احسن اقبال سے کہا کہ ہمت نہیں ہارنی ، ہم تمام لوگ آپ کے ساتھ ہیں ۔
احسن اقبال کا مسکراتے ہوئےکہنا تھا کہ وہ نوازشریف کی قیادت میں پُرعزم ہیں اوراُن کی حالت پہلے سے بہت بہترہے ۔