مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہےکہ زرداری کے دور میں سندھ میں ظلم ہوا، آج سندھ بے حال ہے، صرف زرداری خوشحال ہے،آج ظلم کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
مٹیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اربوں روپے کھا کر دبئی لے گئے ہیں، واسکٹ پہن کر بھاشن دیتے ہیں کہ حکومت بنائیں گے،کرپشن ختم کریں گے، یہ دھرتی شاہ لطیف کی ہے نا پی ٹی آئی کی ہے نا پی پی پی کی ہے، سندھ میرا صوبہ پہلے ہے، پنجاب بعد میں ہے۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ وعدہ کرو، زرداری کو چھوڑو گے، حساب لو گے، وہ بھی وعدہ کرتے ہیں سندھ کو سب سے شاندار صوبہ بناکر دم لیں گے، چاہے جان چلی جائے۔