اسلام آباد (آئی این پی)ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملے کا سن کر دکھ ہوا، پاکستان موسمی تبدیلی سے متاثرہ 7واں بڑا ملک ہے۔ گزشتہ روز وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ قومی ورکشاپ کا موضوع’’ ماحولیاتی ترقی کا عزم‘‘ تھا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پر حملے کا سن کر افسوس ہوا، پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہ بڑا ملک ہے، پاکستان موسمی تبدیلی سے متاثرہ 7واں بڑا ملک ہے قابل تجدید توانائی میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔