• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال قاتلانہ حملہ کیس،جے آئی ٹی کا جائے وقوعہ کنجڑورکا دورہ،جلسہ گاہ کا معائنہ کیا

نارووال(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے حوالے چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تشکیل ڈی گئی جے آئی ٹی نے جائے وقوعہ موضع کنجڑورکا دورہ کیا۔ جے آئی ٹی ٹیم نے گذشتہ روز بعد از دوپہر موضع کنجروڑ میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اس موقع پر ضلع پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جے آئی ٹی کے کنوینر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر ایس ایس پی( آر آئی بی) خالد بشیر چیمہ۔ ایس پی۔ آر۔ او( سی ٹی ڈی ) فیصل گلزار اور دیگر حساس اداروں کے آفیسران ساتھ ہیں۔ جے آئی ٹی ٹیم نے موضع کنجروڑ میں جلسہ گاہ جہاں پر ابھی سامان موجود تھا کا معائنہ کیا اور جس جگہ گولی چلائی گئی وہاں پر باریک بینی سے جائزہ لیا ،ڈی پی او عمران کشورڈی سی علی عنان قمر اور دیگر آفیسران بھی ہمراہ تھے۔ واضع رہے کہ مرکزی ملزم عابد حسین دہشت گردی کی عدالت سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
تازہ ترین