• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین تھانوں کو’وومن ،چلڈرن پروٹیکشن یونٹ‘بنانے کا فیصلہ

خواتین تھانوں کو’وومن ،چلڈرن پروٹیکشن یونٹ‘بنانے کا فیصلہ

سندھ میں خواتین کے تمام 7تھانوں کو’’وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن یونٹ‘‘ میں بدلنے کا اہم فیصلہ کیا گیاہے ،فیصلہ آئی جی سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

خواتین تھانوں کو’وومن ،چلڈرن پروٹیکشن یونٹ‘بنانے کا فیصلہ

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت  میں پولیس ہیڈ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں پاکستان میں حالیہ دونوں میں کم سن بچیوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ معاشرے کیلئے ناسور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے منظم فورم کی تشکیل ضروری ہےجو فوری طور پر ان واقعات کا تدارک کر سکے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے تمام وومن پولیس اسٹیشن اب ’’وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن یونٹ‘‘ کہلائیں گے۔

خواتین تھانوں کو’وومن ،چلڈرن پروٹیکشن یونٹ‘بنانے کا فیصلہ

پولیس حکام کے مطابق خواتین اور بچوں کے حفاظتی یونٹ میں ان سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمات بھی درج ہونگے اور ان کی مناسب انداز سے تفتیش بھی ہوسکے گی ۔ اس اہم فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لئے اس کا نوٹیفکیشن تیار کیا جارہا ہے جس کا جلد اجراء کیا جائے گا۔

کراچی میں خواتین کے تھانوں کی تعداد تین ہے، یہ تھانے آرٹلری میدان، لیاقت آباد اور فیروزآباد کے نام سے کام کر رہے ہیں جنہیں اب خواتین اور بچوں کے محافظ یونٹ میں بدلنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایسے ہی تین مزید تھانے حیدآباد لطیف آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں سالوں سے کام کررہے ہیں جبکہ سکھر میں وومن پولیس اسٹیشن کا قیام دو ہفتے قبل عمل میں آیا ہے۔

تازہ ترین