• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال پر حملے جیسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں،بلاول

احسن اقبال پر حملے جیسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں،بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملے جیسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اس حملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے، حکومت ہو یا اپوزیشن، ہم سب کو نفرت کی سیاست کیخلاف اکٹھا ہونا چاہیے تاکہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرسکیں۔

سروسز اسپتال میں احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے 5 دہشت گردوں کو ضمانت دے دی گئی، اس سے ہم پاکستانیوں اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟

تازہ ترین