• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور عدلیہ مخالف احتجاج،لاہور ہائیکورٹ کی6ا فراد پر فرد جرم عائد

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج پر ن لیگی ایم این اے سمیت 6 افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزموں کو جواب داخل کرنے کیلئے 7دنوں کی مہلت دے دی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت6ملزمان پر فرد جرم عائد کی تو ارکان اسمبلی سمیت 6ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، ملزمان نے کہا کہ پہلے بھی عدلیہ کا احترام کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں،ان سے غلطی ہوئی جس پر عدالت نے کہا کہ سب کچھ عدالت کے علم میں ہے،یہ کورٹ آف لاء ہے یہاں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، درخواست گزاروں کے وکیل میاں ظفر اقبال کلانوری اور اظہر صدیق نے کہا کہ توہین عدالت کے معاملے میں رعایت دینے سے ملک میں انارکی پھیلے گی، اگر عدلیہ کے وقار کو برقرار نہ رکھا گیا تو انصاف کے ادارے پر کسی کا اعتماد نہیں رہے گا، عدالت قانون کے تحفظ کیلئے موجود ہے، درخواست پر مزید کارروائی 18 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین