• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21سالہ راہول ورگیسی راتوں رات کروڑپتی بن گیا

متحدہ عرب امارات میں 21سالہ بھارتی نوجوان 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گئے،بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان راہول ورگیسی نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیتی ہے، جو 12 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں۔ اس موقعے پرکروڑ پتی نوجوان کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی ایک بار لاٹری کا ٹکٹ خرید چکا تھا، لیکن کام یاب نہیں ہوا تھا، اس مرتبہ دوبارہ ٹکٹ خریدکر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ 

21سالہ راہول ورگیسی راتوں رات کروڑپتی بن گیا

مجھے ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں لاٹری کی رقم جیت جاؤں گا۔ میں ابھی صرف 21 سال کا ہوں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ اتنی بڑی انعامی رقم جیت کر میں کروڑ پتی بن گیا ہوں۔ اس رقم کو اپنے گھر والوں کو دوں گااور کچھ پیسوں سے اپنی خواہشات ، اپنے شوق پورے کروں گا۔واضح رہے کہ راہول ور گیسی کے علاوہ چھ خوش نصیب اور بھی ہیں، جنہوں نے دس لاکھ درہم لاٹری میں جیتے ہیں، جن میں ایک مراکشی ایک بنگالی، جب کہ ایک کا تعلق بھارت سے ہے۔ 

تازہ ترین