• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یہی سیزن ہے سن گلاسز کے فیشن کا

گرمیوں کے موسم میں تپتی دھوپ سے اپنی جلد کو محفوظ رکھنے کے لیے جہاں دیگر احتیاطی تدابیر اختیا رکی جاتی ہیں، وہاں ’سن گلاسز‘ کا استعمال بھی ناگزیر ہے۔ سن گلاسز ناصرف آنکھوں کو محفوظ رکھتے ہیں، بلکہ ان کے استعمال سے آنکھوں کے گرد موجود حساس جلد بھی محفوظ رہتی ہے۔ صرف یہی نہیں، سن گلاسز کے باعث آنکھوں پر دھوپ کا دباؤ نہیں پڑتا، جو ماتھے اور آنکھوں کے گرد جُھریوں کا باعث بنتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں، اس موسم گرما، سن گلاسز کے میدان میں کیا ٹرینڈز چل رہے ہیں۔

یہی سیزن ہے سن گلاسز کے فیشن کا

Large Cat Eye Frames

اگر سن گلاسز کے Latestڈیزائنر کلیکشن میں کسی ڈیزائن کو2018کے موسمِ گرما کا اسٹار ڈیزائن قرار دینا پڑ ے تو بلاشبہ یہ فریمز اس کے حقدار ٹھہریں گے۔ سن گلاسز کے نئے ڈیزائنز میں ان فریمز کو دیگر پر اس لیے برتری حاصل ہے، کیوں کہ یہ چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ اور نفاست پیدا کرتے ہیں اور ان کے پہننے سے شخصیت کو devil-may-careایٹی ٹیوڈ ملتا ہے۔ 

ان بڑے فریم کے گلاسز سے Retro تاثر بھی جاتا ہے، جو کہ ہمیشہ اسٹائلش محسوس ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر دیکھا جائے تو بالوں کے اسٹائل سے لے کر میک۔اَپ اورکپڑوں تک Badgley Mischka کلیکشن مکمل طور پر 60sکی دہائی سے متاثر نظر آتا ہے، اور اس سارے کلیکشن میں بڑے سائز کے کیٹ آئی فریمز اچھی طرح فٹ بیٹھتے ہیں۔

یہی سیزن ہے سن گلاسز کے فیشن کا

Extreme Cat Eye Frames

موسم گرما میں سن گلاسز کی بھیڑ چال میں نمایاں نظر آنے کے لیے، اس سال کچھ ڈیزائنرز نے کیٹ آئی فریمز کے ایسے ڈیزائن متعارف کرائے ہیں، جو عمومی شکل کے مقابلے میں زیادہ نوکیلے اور تیز ہیں۔ اس ڈیزائن میں کچھ لینسز کو بڑا جب کہ کچھ کو چھوٹا رکھا گیا ہے۔ اس ڈیزائن میں چھوٹے اور بڑے لینسز کا کلیکشن کافی دلچسپ اور دیگر کے مقابلے میں زیادہ Sharpہے۔ 

اس ڈیزائن میں سب سے بہترین کلیکشن غالباً Louis Vuitton کی ہے۔ حالاں کہ اس برانڈ کے سن گلاسز کے فریم خاص طور پر زیادہ بڑے نہیں ہیں، تاہم ان کے نوکیلے کونے بڑے اور تیز ہیں۔ ان کے فریمز دھات اور مصنوعی ریشم سے بنائے گئے ہیں، جو انھیں Retroاور Sportyشکل دیتے ہیں۔ اس ڈیزائن میں Maison Margiela کے فریمز بھی شاندار ہیں، جو کئی رنگوں میں دستیاب ہونے کے باعث کیٹ آئی گلاسز کو مطلوبہ ڈرامہ دیتے ہیں۔

Rectangular Cat Eye Frames

اگر آپ کو یقین نہیں کہ انتہائی نوکیلے اور بڑے فریمز والے گلاسز آپ پراعتماد طریقے سے پہن سکیں گے یا نہیں تو پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ آپ کے لیے کیٹ آئی فریمز کا ایک اور Variantحاضرِ خدمت ہے۔ اسے Rectangular Cat Eye Frames کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں فریمز کے کونے اتنے زیادہ نوکیلے اور تیز نہیں رکھے گئے اور ناہی لینسز کا سائزبڑھا چڑھا کر رکھا گیا ہے۔ 

Ashley Williams کے پنسل کے رنگوں کی طرح والے پلاسٹک نما مستطیل (Rectangular)فریم تھوڑے سے موٹے رکھے گئے ہیں، جس کے براؤن رنگ کے لینسز سے پہننے والے کی آنکھیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ Acne Studios کے اسی ٹائپ کے گلاسز کا سائز تھوڑا سا بڑا اور ان کا فریم گہرے مصنوعی ریشم سے بنایا گیا ہے، جن میں سے کچھ ایک ہی گہرے رنگ اور کچھ دو رنگوں میں بنائے گئے ہیں۔

Multi-Colored Frames

اگر آپ کا ذوق یہ ہے کہ ایک رنگ کے فریمز آپ کی طبیعت کو نہیں بھاتے تو آپ کے لیے د ورنگوں والے یہ گلاسز پیشِ خدمت ہیں۔ مثلاً، Marni برانڈ کے گول لینسزکو پلاسٹک فریم میں سجایا گیا ہے۔ فریم کے اوپری آدھے حصے کو ایک رنگ (سفید، نیلا یا لال) میں بنایا گیا ہے، جب کہ نچلے آدھے حصے کو شفاف رکھا گیا ہے۔ Marco de Vincenzoکلیکشن میں تین رنگوں والے فریمز بنائے گئے ہیں۔ ان فریمز کو اتنا بڑا بنایا گیا ہے کہ یہ تقریباً آپ کے آدھے چہرے کو چھپا دیتے ہیں۔

یہی سیزن ہے سن گلاسز کے فیشن کا

Long and Skinny Sunglasses

بڑے فریمز کے چلتےٹرینڈ میں کچھ ڈیزائنر مختلف نظر آنے کی جستجو میں مختلف کام بھی کررہے ہیں، ان میں پراڈا، میو میو(Miu Miu)وغیرہ شامل ہیں۔ اس ٹرینڈ کو زیادہ تر انسٹاگرامرز اور ماڈلز جیسے Bella Hadid پروموٹ کررہی ہیں۔

Small Round Frames

اس طرح کے فریمز کو جگ مشہور کرنے کا سہرا بیٹلز کے جان لینن کو جاتا ہے اور تب سے لے کر اب تک یہ فریمز ہر طبقے کے فیشن Consciousلوگوں کی پسند رہے ہیں۔ 2018میں بھی اس طرح کے چھوٹے گول فریمز کا ٹرینڈ برقرار ہے اور کئی ڈیزائنرز نے اس پر کام کیا ہے۔

Over-sized Round Frames

بڑے سائز کے فریم ناصرف دھوپ سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ یہ ان لوگوں سے بھی آپ کو محفوظ رکھتے ہیں، آنکھوں میں جھانکنا جن کی عادت ہوتی ہے۔ اگر آپ Softer Lookاور گرمی سے تحفظ چاہتے ہیں تو یہ فریمز بہترین ہیں اور آج کل بہت Inبھی ہیں۔خصوصاً Bottega Veneta کے ہلکے جامنی رنگ کےلینسز والے فریمز بہت شاندار ہیں، جو بھنوؤں سے لے کر گالوں تک آپ کے چہرے کے بڑے حصے کو چھپا دیتے ہیں۔

تازہ ترین