• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا ویڈیو پیغام، اسپتال سے ڈسچارج



وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو صحت یاب ہونے کے بعد سروسز اسپتال لاہور سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔

وزیر داخلہ احسن اقبال سروسز اسپتال لاہور سے ڈسچارج

احسن اقبال نے سروسز اسپتال کی بالکنی میں آکر قومی پرچم لہرایا ،وہ اسپتال سے سیدھے جوہر ٹائون قبرستان گئے، اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عملےنے جان پر کھیل کرحملہ آور کو حراست میں لیااور کسی بڑے حادثے کا سد باب کیا۔

انہوں نے تیمارداروں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے جسم میں موجود گولی انہیں یاد دلاتی رہے گی کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے مزید کتنا کام کرنا ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال سروسز اسپتال لاہور سے ڈسچارج

وزیر داخلہ نے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ اس ملک سےنفرت کے کانٹے ہٹانے کے لیے ابھی کتنی جدوجہد کرنی ہے، وہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہدا اوران کے اہل خانہ کےلیے بھی دعا گو ہیں۔

تازہ ترین