• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب اسمبلی کمیٹی میں طلب، نوا زشریف پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوانے کا الزام، معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد، نیب کے کام میں مداخلت ہے، پیپلز پارٹی کے دونوں ارکان مستعفی

چیئرمین نیب اسمبلی کمیٹی میں طلب، نوا زشریف پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوانے کا الزام، معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد، نیب کے کام میں مداخلت ہے، پیپلز پارٹی کے دونوں ارکان مستعفی

اسلام آباد(جنگ نیوز‘ایجنسیاں)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4اعشاریہ 9ارب ڈالر بھارت بھجوانے کے الزام کی وضاحت کے لیے آج طلب کر لیا۔قائمہ کمیٹی نے حکمراں جماعت کے رکن قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو طلب کیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی ہے۔قائمہ کمیٹی رانا حیات کے پیش کردہ پوائنٹ آف آرڈر کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دن ڈھائی بجے چیئرمین چوہدری اشرف کی صدرات میں ہوگا ۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو طلب کرنے پر پیپلزپارٹی کے ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے قائمہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق دونوں ارکان کا کہناتھاکہ چیئرمین نیب کی طلبی ادارے کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے ‘جسٹس (ر)جاویداقبال کو کمیٹی میں بلاناٹھیک نہیں ‘اس اقدام سے نیب کمزور ہوگی ۔ پارلیمنٹ اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتی ہے ۔

تازہ ترین