• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آب زم زم کی حفاظت کی جائے ،پانی کا ذائقہ بدلا بدلا ہے کیا انتظامیہ کچھ ملاوٹ کر رہی ہے؟ شاہ سلمان

آب زم زم کی حفاظت کی جائے ،پانی کا ذائقہ بدلا بدلا ہے کیا انتظامیہ کچھ ملاوٹ کر رہی ہے؟ شاہ سلمان

مکہ مکرمہ(آئی این پی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آب زم زم کی حفاظت کی جائے،آب زم زم کا ذائقہ بدلا بدلا ہے کیا انتظامیہ کچھ ملاوٹ کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو ٹیلیفون کرکے دریافت کیا ”کیا آپ لوگ آب زمزم میں کوئی اور چیز شامل کررہے ہو؟ اسکا ذائقہ بدلا بدلا لگ رہا ہے، آب زمزم کی حفاظت کی جائے“ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں سالانہ ابلاغی ملاقات کے موقع پر اعلان کیاکہ آب زمزم سبیل کے حوالے سے نیا منصوبہ نافذ کیا جائیگا۔ مستقبل میں آب زمزم ہر ایک کی دسترس میں ہوگا۔ علامتی قیمت پر مہیا ہوگا۔ بلیک مارکیٹ اور ملاوٹی زمزم کے خاتمے کیلئے نیا انتظام کیا جائیگا۔ آب زمزم کے کین مختلف سائز اور حجم کے ہونگے۔

تازہ ترین