• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے بجلی فراہمی میں بہتری کی خوشخبری سنا دی

41 ٹن کاپرزہ ہالینڈسےکراچی پہنچ گیا،کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سبب بننے والا 41 ٹن کا پرزہ ہالینڈ سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ پرزہ بن قاسم پاور اسٹیشن پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ماہرین نے اس پرزے کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پرزے کی تنصیب کا کام 20مئی تک مکمل کر لیا جائے گا،پرزے کی تنصیب کے بعد بجلی کی فراہمی میں بہتری آ جائے گی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 تا 12 گھنٹے ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز کے الیکٹرک کی جانب سے پرزے کے ہالینڈ سے نہ پہنچنے اور اس کی تنصیب نہ ہونے کو لوڈ شیڈنگ کا جواز بنایا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ 20 مئی تک تنصیب کا کام مکمل ہوجائے گا ۔

آج کے الیکٹرک نے یہ خبر سنائی ہے کہ پرزہ ہالینڈ سے کراچی پہنچ گیا ہے البتہ اس کی تنصیب کی تاریخ 20 مئی ہی دی ہے۔

تازہ ترین