• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد سعید اظہر(16مئی2018)’’احسن اقبال سے نواز شریف تک‘‘

٭جناب سعید اظہر صاحب صبر کا مرہم وقت کا تقاضا نہیں ہے اور نا ہی وقت اور تاریخ کے حوالے کیا جاسکتا نوا شریف کے بیان کو۔ ہم کب تک اپنے آپ کو وقت اور تاریخ کے رحم و کرم پے چھوڑتے رہیں گے۔ جرائم کی شرح اس وقت ہی بڑھتی ہے جب فوری طور پے جرائم کا سدباب نہیں کیا جاتا اور ایسے بیانات جو ملک و ملت کے خلاف ہوں گھنائونے جرائم کی فہرست میں آتے ہیں۔ (ثروت اقبال، اوکاڑہ)
٭محمد سعید اظہر صاحب آپ کا کالم بعنوان ’’ احسن اقبال سے نواز شریف تک ‘‘ انتہائی حد متوازن اور حقائق پر مبنی تحریر ہے جس میں معاشرے میں سچ کو برداشت کرنے کے، عدم برداشت کے رویہ کو ترک کرنے کے ساتھ سیاستدانوں کی اصلاح کے حوالے سے بہت مناسب باتیں تحریر کی گئی ہیں۔ (ملک عصمت اللہ، میانوالی)
تازہ ترین