• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



ہالی وڈ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم’ڈیسٹی نیشن ویڈنگ‘کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔وکٹر لیوِن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس دلچسپ فلم میں دو ایسے انجان ہم راہی دکھائے گئے ہیں جنہیں اپنے دوست کی شادی میں شرکت کیلئے اٹلی پہنچنا ہوتا ہے تاہم راستے میں ا ن کے ساتھ ایسے غیر متوقع واقعات پیش آتے ہیں کہ مختصر راستہ طویل ہو جاتا ہے ۔

فلم ’ڈیسٹی نیشن ویڈنگ‘کاپہلاٹریلر جاری

الزبیتھ ڈیل اور رابرٹ جونز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس رومنٹک ڈرامہ فلم میں معروف ہالی وڈ اداکارکیانو رِیو ،وِینونا رائیڈراور دے جے دیلن بیتھ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

یہ کامیڈی ڈرامہ رومینٹک فلم رواں سال24اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تازہ ترین