جہلم(نامہ نگار) بلال ٹائون میں میراں حیدر بادشاہ کے گدی نشین سید توقیر شاہ کے بیٹے،ڈرائیور اور ملازم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ سید محمد زکریا، ڈرائیور اظہر فرید اور ملازم راجہ محسن کے ساتھ بلال ٹا ئون کی طرف سے آرہے تھے جب یہ شام سات بجکر چالیس منٹ پر بڑی سڑک پر پہنچے تو وہاں ذاتی عناد کی بنا پر ان کی گاڑی روک کر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔