• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم میں گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

جہلم میں گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

جہلم کے علاقے بلال ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تینوں مقتولین کی شناخت زکریا، محسن اور مظہر کے نام سے ہوئی ہے، ملزما ن واقعے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

فی الحال فائرنگ کے واقعے میں تین افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین