• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، موسم شدید گرم

 کراچی میں سمندری ہوائیں بند، موسم شدید گرم

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کراچی میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنےسے موسم بہتر ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 33فیصد ہے، بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں36 کلومیٹرفی گھنٹہ رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہو کر مختلف افراد نے اسپتالوں اور ہیٹ اسٹروک کیمپس کا رخ کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

 کراچی میں سمندری ہوائیں بند، موسم شدید گرم
 کراچی میں سمندری ہوائیں بند، موسم شدید گرم

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر باجوڑ ایجنسی اور گردونواح میں بارش ہوئی،خیبر پختونخوا میں طوفان سے بجلی کے 180 فیڈرزمتاثر ہوئے اور متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

پیسکو کا کہنا ہے کہ 45 فیصد متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی ہے، باقی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ادھر سندھ کے شہر دادو میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم قدرے خوش گوار ہوگیا۔

 کراچی میں سمندری ہوائیں بند، موسم شدید گرم

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، مالاکنڈ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز اور گردآلود ہوائیں چل سکتی ہیں ۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 10روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین