• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی

برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن کی شادی کوسماجی رابطے کی ویب سائٹس پرخوب پذیرائی ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی شادی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بڑے بھائی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی سے بھی زیادہ گفتگو کا موضوع بنی ہے ۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتی رہی ،تقریباً 6لاکھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق مختلف نوعیت کے ٹوئٹس کئے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی

فرانسیسی سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمپنی کے مطابق رائل ویڈنگ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ 20 گھنٹوں کے دوران 59 لاکھ 58 ہزار369 افراد نے شاہی شادی پر تبصرے کیے۔

2011 میں ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی سے متعلق 17 لاکھ 74ہزار 435ٹوئیٹس کیے گئے تھے۔

تازہ ترین