• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے،ثروت قادری

کراچی ( پ ر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اورنگی ٹاؤن دورے کے موقع پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ، پر امن فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی وامریکی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں،امریکہ اور اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پرمظالم بنداور مسلم نسل کشی کا سلسلہ نہیں روکاتو مذاہب کے درمیان جنگ کو کوئی روک نہیں سکے گا، ،بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کسی صورت قبول نہیں کرینگے،مسلم حکمران بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قیام کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں، القدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح اُمت مسلمہ کی غیرت وحمیت کو چیلنج ہے، اسرئیلی فوج نے پر امن احتجاج کرنے والے 60سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا اور ہزاروں زخمی ہیں ،اس دردناک واقعے پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی بے حسی کی انتہا ہے ،اگر آج فلسطین محفوظ نہیں تو پھر مسلم حکمران سن لیں وہ بھی یہود ونصاری سے نہیں بچ سکیں گے، قرآن پاک کا فیصلہ ہے یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے،انہوں نے کہاکہ ترکی کی عوام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی تاریخ رقم کی ہے مسلم حکمران اس طرز پر چلیں تو امریکہ اور اسرائیل میں جرأت نہیں ہوگی کہ وہ اپنا تسلط قائم رکھ سکیں،اقوام متحدہ کی خاموشی سے لگتا ہے کہ یہ عالمی ادارہ نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی بن گیا ہے ،مسلم اُمہ کو بیدار ہونا ہوگا ورنہ یہود نصاری مسلم نسل کشی کرتے رہینگے۔
تازہ ترین