• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پائپ لائن کی تنصیب کے گڑھوں کی بھرائی نہ ہو سکی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ایوب پارک کے سامنے سروس روڈ پر گیس پائپ لائن وغیرہ کی تنصیب کے بعد کئی ماہ گزرنے کے بعد نہ ہی صحیح طرح سے اس گڑھے کو بھرا جاسکا ہے اور نہ ہی اس روڈ کٹ کی مرمت کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں کبھی ٹنکر ان گڑھوں میں پھنس جاتے ہیں تو کبھی ٹرک یہاں پر پھنسے نظر آتے ہیں عام چھوٹی ٹریفک کیلئے بھی یہاں سے گزرنا مشکل ہو سکا ہے ،جہلم روڈ کا مورگاہ موڑ پر یو ٹرن بند ہونے کی وجہ سے مورگاہ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر کسی متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، مورگاہ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ سروس روڈ مرمت تک مورگاہ موڑ کا یوٹرن ہی کھول دیا جائے تاکہ شہریوں کو کم از کم رمضان المبارک کے دوران ہی سہولت فراہم ہو سکے ، اہل علاقہ کے مطابق پچھلے کئی ماہ سے یہ یوٹرن بند ہونے اور سروس روڈ خستہ حال اور گڑھوں کی وجہ سے انہیں ڈیفنس چوک فوجی فائونڈیشن سے واپس آنا پڑتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل چکلالہ کینٹ بورڈ کی طرف سے سروس روڈ پر گڑھوں کو بھرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر اس کے باوجود وہاں سے چھوٹی گاڑی گزارنا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔
تازہ ترین