• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی پر دس دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز، پانچ لاکھ جرمانے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)گراں فروشی کے خلاف اتوار کو سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے دس دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز کرائی ہیں۔جبکہ پانچ لاکھ چودہ ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔اتوار کو سستے رمضان بازاروں میں چینی دس ہزار تین سو پچاس کلو گرام فروحت ہوئی۔آٹے کے دس کلو گرام کے دس ہزار آٹھ سو تریپن تھیلے بکے۔پولٹری کا گوشت چار ہزار 45کلو گرام بیچا گیا۔ادھر پنجاب حکومت نے سستے آٹے کے پیکج کی مانیٹرنگ سخت کرنے کافیصلہ کیا ہے اور تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ فلور ملز پر نظر رکھیں۔جبکہ خصوصی ٹیمیں بھی فلور ملز کی اچانک چیکنگ کریں گی۔
تازہ ترین