• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیس بک سے واٹس ایپ پرشئیرنگ اب ممکن

فیس بک کی جانب سے جلدایک نیا فیچر متعارف ہونے جارہا ہے جس میں صارفین کے لیےنئی آسانی پیدا کی گئی ہے، وہ یہ کہ فیس بک صارفین اب فیس بک پر موجود کوئی بھی مواد (جن میں ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں) واٹس ایپ پر با آسانی شئیر کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ نے ابھی تک اس خبر سے متعلق کسی قسم کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ کئی صارفین کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ انہیں فیس بک اپلیکیشن پر یہ نیا فیچر موصول ہوگیا ہے۔

فیس بک سے واٹس ایپ پرشئیرنگ اب ممکن

فیس بک انتظامیہ نے اس فیچر کو استعمال کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ فیس بک سے کسی بھی موادکو شئیر کرنے کے لیے اس پوسٹ پر جاکر ’شئیر‘ پر کلک کریں،جس کے بعد تین آپسنز اسکرین پرظاہر ہونگے : ’ابھی شئیر کریں، پوسٹ تحریر کریں اور واٹس ایپ پر بھیجیں‘ واٹس ایپ پر کچھ بھی شئیر کرنے کے لیے ان میں سے ’واٹس ایپ پر بھیجیں‘ کا انتخاب کرتے ہی فیس بک کی طرف سے ایک لنک سامنے آجائے گا۔ یہ لنک کسی بھی واٹس ایپ صارف کو بھیجا جاسکتا ہے۔

فیس بک پر جلد متعارف ہونے والا  ’واٹس ایپ پر بھیجیں‘  آپشن واٹس ایپ پر بھی ’فیس بک پر بھیجیں‘ کے نام سے موجود ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا ہر ویب سائٹ پر ہی یہ دونوں آپشنز پہلے ہی متعارف کرائے جاچکے ہیں۔ اس فیچر کےباعث سب سے زیادہ فائدہ ’کاروباری صارفین‘ کو ہوگا ،اس کی وجہ ہے کہ اس فیچر کے ذریعے وہ اپنی کاروباری اشیاء کی تشہیری مہم با آسانی چلا سکتے ہیں۔

فیس بک سے واٹس ایپ پرشئیرنگ اب ممکن

اس نئے فیچر کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس کےتحت فیس بک کی مارکیٹ سے پسند کی گئی کوئی بھی چیزمتعلقہ شخص یا ادارے کو واٹس ایپ پر شئیر کر کے اس کی جانچ پرتال با آسانی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری صارفین سےخریدے جانے والے مخصوص پراڈکٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کی جاسکے گی۔

فیس بک اپلیکیشن کی جانب سےیہ نیا فیچر متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی واٹس ایپ بھی ’تجارتی صارفین‘ کے لیے آسانی ڈھونڈنے کے لیے سر گرم ہے۔ جس میں بزنس مینز کے لیے ایک نیا ’چیٹ فلٹرز‘ کے نام سے فیچر بنایا جارہا ہے، جس میں کاروبار ی شخصیات ’چیٹ فلٹرز‘ کا آپشن استعمال کرتے ہوئے صرف ان لوگوں تک اپنا میسج پہنچا سکتے ہیں جن کے ساتھ ان کے کاروباری تعلقات ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین