• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ انتخابی تاریخوں کا شیڈول صدر کو ارسال

مجوزہ انتخابی تاریخوںکا شیڈول صدر کو ارسال

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کےسلسلے میں 25،26 اور 27 جولائی کی تاریخوں میں پولنگ کروانے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات 2018 کے لیے بنائی گئی پولنگ سمری صدرمملکت ممنوں حسین کو بھیج دی گئی ہے جس میں تین مجوزہ تاریخیں درج ہیں۔

صدر مملکت ان تاریخوں میں سے کسی ایک تاریخ کے لیے پولنگ کے دن کا اعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق جون کے پہلے ہفتہ میں انتخابی شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین