• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایکشن تھرلرفلم ’لُوکس‘ کا سنسنی خیزٹیزر ٹریلر جاری


ہالی وڈ کے بے مثال ایکشن اسٹار جین کلاڈ وین کی ایکشن تھرلرفلم لُوکس کا سنسنی خیز ٹیزرٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

فرانسیسی ہدایتکار جولیئن لیک لیرن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جواپنی بیٹی کو بچانے کے لئے بدنامِ زمانہ گینگ سے الجھ پڑتا ہے ۔

 نئی ایکشن تھرلرفلم ’لُوکس‘ کا سنسنی خیزٹیزر ٹریلر جاری

خطرناک ترین حالات میں دشمنوں کا سامنا کرتے اس نڈر اور بہادر شخص نے اپنے راستے میں آنے والے کو پیروں تلے روند ڈالا اوراپنی بیٹی کی جان کے لئے ہر مشکل سے ٹکرا گیا۔

ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں اداکارجین کلاڈ وین ڈیم مرکزی کردار میں جلوۂ گرہورہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیمی باؤجیلا،سویوا ایلویٹی ،کاریس اور وکیون جینسن بھی شامل ہیں ۔

ایکشن، تھرل ، ڈرامہ اور سنسنی کی یہ مکس پلیٹ 22اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین