• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردوں کو زبان، جبڑے اور حلق کا کینسر زیادہ لاحق ہے، پروفیسر ندیم رضوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تمباکو نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے تمباکو نوشی کے عادی افراد جس طرح روزے کے دوران سگریٹ کا استعمال ترک کر دیتے ہیں اسی طرح اگر وہ افطار کے بعد بھی سگریٹ نوشی سے گریز کریں اور اس پورے ماہ کے دوران تھوڑی سے کوشش کرکے خود کو سگریٹ سے دور رکھیں تو اس عادت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماہر امراض سینہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مردوںکو سب سے زیادہ زبان ، جبڑے اور حلق کا کینسر لاحق ہے جسکی بنیادی وجہ گٹکا، چھالیہ، سگریٹ ،تمباکو ، نسوار اور پان ہے اگر اس کا استعمال ترک کر لیا جائے تو پاکستان سے 45فیصد کینسر کا خاتمہ ہوسکتا ہے جبکہ سینے کے مختلف امراض بھی کم ہوسکتے ہیں اوررمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں یہ موقع فراہم کررہاہے کہ ان تمام چیزوں سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سگریٹ میں 5ہزار کیمیکل ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ خطرناک ٹار، آرسینک اور کینڈ کم ہیں جو بیٹریوں میں استعمال ہوتے ہیں سگریٹ سے پھیپھڑوں اورآواز کے باکس (لیرکس) سمیت دیگر کئی کینسر ہوتے ہیں اس کے علاوہ سگریٹ میں کیمیکل نیکوٹین استعمال کیا جاتا ہے جو ایک قسم کی ہیروئن اور چرس ہے اور پینے والے کو عادی بنا دیتی ہےلیکن روزے میںاس عادت اور شدید طلب کےباوجود سگریٹ نوش خود کو سگریٹ سے دور رکھتے ہیں لیکن افطار کے بعد پھر سگریٹ پینا شروع کردیتے ہیں جب دن بھر سگریٹ سے گریز کر سکتے ہیں تو تھوڑی سی کوشش کرکے کے افطار کے بعدبھی خود کو روک سکتے ہیںاور رمضان المبارک کی برکت سے اس عادت سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا بھی پاسکتے ہیں۔

تازہ ترین