• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل کیلئے ہائوسنگ فائونڈیشن کو اتھارٹی بنایاجائے، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کااجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرمیر کبیر احمد محمدشاہی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مکانات و تعمیرات اور اسکے ماتحت اداروں کے فنکشنز،بجٹ،کام کے طریقہ کاراورکارکردگی کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ فاؤنڈیشن کو جب تک اتھارٹی نہیں بنایا جائیگا، سرکاری ملازمین کی رہائش کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ قائمہ کمیٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جسکے معاملات پورے ملک میں چلتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ رولز کے مطابق تمام اراکین کمیٹی کو ورکنگ پیپر ز کمیٹی کے اجلاس سے 48گھنٹے پہلے فراہم کیے جائیں۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت مکانات و تعمیرات نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کو مالی سال 2017-18میں 147ملین روپے فراہم کیے گئے جن میں سے 126ملین روپے ملازمین کے متعلقہ اخراجات میں صرف ہوئے،کمیٹی کو بتایاگیاکہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایک کمپنی ہے جو وزارت کے ساتھ کام کررہی ہے، یہ حکومت سے کوئی ڈونیشن نہیں لیتی۔ 1984سے 2014تک 25ہزار گھر بناکر سرکاری ملازمین کو رہائش گاہ فراہم کیے ہیں۔ 2009سے 2014تک 36ہزارملازمین نے ممبر شپ حاصل کی ہے۔
تازہ ترین