• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہیٹ ویو کا ایک اور دن، درجہ حرارت 43 ڈگری

کراچی میں ہیٹ ویو کا ایک اور دن، درجہ حرارت 43 ڈگری

کراچی میں ہیٹ ویو کا ایک اور دن، ہوا بند ، موسم شدید گرم، درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو گیا، مسلسل 4 دن سے پارہ 40 ڈگری سے اوپر، جمعرات کے بعد شہر میں ہیٹ ویو ختم ہونے کا امکان، کراچی والوں کو مئی اور جون میں مزید ہیٹ ویوز کا سامنا رہے گا۔

کراچی بلند و بالا عمارتوں کا شہر بن گیا ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ یہاں درختوں کا اب کوئی قدرتی جنگل نہیں، معتدل موسم کا حامل کراچی مئی کے آغاز میں ہی شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے، جمعرات سے شروع ہونے والی گرمی کی لہر رواں ماہ کی دوسری ہیٹ ویو ہے، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ جمعہ سے درجہ حرارت میں بتدریج کمی آنے کا امکان ہے۔

بالائی سندھ میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی کی سمندری ہواؤں کا رخ موڑنے کا سبب بن رہا ہے، سندھ اور بلوچستان کی گرم اور خشک ہواؤں نے کراچی میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کراچی والوں کو مئی اور جون میں مزید ہیٹ ویوز کا سامنا رہے گا، 15 جون کے بعد ہلکی پھلکی پھوار شہر پر رحمت بن کر برس سکتی ہے۔

تازہ ترین