• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں پانی کی قلت کیخلاف قومی عوامی تحریک کا دھرنا

حیدرآباد میں پانی کی قلت کیخلاف قومی عوامی تحریک کا دھرنا

قومی عوامی تحریک کی جانب سے حیدرآباد میں وادھواہ روڈ پر پانی کی قلت کے خلاف پارٹی سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں دھرنا دیا گیا۔

دھرنے میں شریک مرد و خواتین نے مٹکے اٹھائے واسا، ایچ ڈی اے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ پیاس سے مررہے ہیں اور یہ دبئی میں بیٹھ کر اقتدار کے فیصلے کر رہے ہیں کہ اگلا وزیر اٰعظم کون ہوگا۔

انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ پانی بند کر کے بلیک میل کرنے کا نوٹس لیا جائے، انہوں نے انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ اگر پانی فراہم نہ کیا گیا تو دوسرے مرحلہ میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کا گھیرائو کیا جائےگا۔ 

تازہ ترین