• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز کا پروگرام ’آپس کی بات‘ دانیال عزیز کے نامناسب الفاظ، نعیم الحق نے تھپڑ مار دیا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)کراچی کا درجہ حرارت 44 درجہ سینٹی گریڈ ہے لیکن اس کا اثر اسلام آباد میں نظر آیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں تحریک انصاف کے نعیم الحق کا ٹمپریچر ہائی ہوگیا اور انہوں نے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ جڑ دیا،جسکے بعد نعیم الحق نے دانیال عزیز کو نامناسب الفاظ سے بھی پکارا، پروگرام کے میزبان منیب فاروق بیچ بچاؤ کراتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب فوج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کی افواج پر آج بھی انہوں نے حملہ کردیا جس پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ فوج ہمارے ساتھ ہے ۔ اسی دوران دانیال عزیز مسلسل بولتے رہے جبکہ منیب فاروق نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے ریکویسٹ کررہا ہوں کہ اچانک ہی نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ جڑدیا اور انتہائی نامناسب الفاظ سے پکارا۔
تازہ ترین