• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالات سے ملزموں کا فرار، غفلت کے مرتکب چار پولیس اہلکار برطرف

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)تھانہ گنج منڈی کی حوالات سے زیرحراست ملزموں کے فرار میں غفلت کے مرتکب دوتھانیداروں اوردوکانسٹیبلوں کوملازمت سے برطرف کردیاگیاجب کہ سابق ایس ایچ اوگنج منڈی کی تنزلی اورتفتیشی افسرکوجبری ریٹائرکردیاگیا،سی پی او افضال احمدکوثرنے اردل روم میں تفتیشی افسرکوجبری ریٹائرڈ،ڈیوٹی افسراورمحررتھانہ اوردوکانسٹیبلوں کوڈسمس اورسابق ایس ایچ اوکی تنزلی کرنے کی سزائیں سنادیں۔9مئی کی رات تھانہ گنج منڈی راولپنڈی کی حوالات توڑکرخاتون ٹیچرکے قتل میں ملوث تھانہ رتہ امرال کے گرفتار دوخطرناک ڈاکوشفیع اللہ اوررحمٰن گل فرارہوگئے تھے جس کے بعدڈی ایس پی سٹی سرکل کی مدعیت میں پولیس ملازمین کے خلاف غفلت ولاپرواہی برتنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا تھا۔ سی پی اونے گذشتہ روزاردل روم میں اس واقعہ میں قصوروارقراردئیے گئے راجہ طاہر محمود سب انسپکٹر سابقہ ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی کی تنزلی کرکے اسے اے ایس آئی بنادیاجب کہ کیس کے تفتیشی سب انسپکٹرمنظورکوجبری ریٹائرڈ ، محرراے ایس آئی امانت خان ، ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمد ندیم ، اوردوکانسٹیبلوں شکیل احمد اور شاہد اقبال کوملازمت سے ڈسمس کردیا۔سی پی اوراولپنڈی نے اسلام آبادمیں منشیات اوراسلحہ برآمدگی کے کیس میں ملوث ہیڈکانسٹیبل شکیل مسیح کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا،جب کہ مختلف بے قاعدگیوں میں ملوث ملازمین میں سے سب انسپکٹرلیاقت علی کی ڈسمس فرام سروس ،سب انسپکٹرطارق منظورکی اے ایس آئی کے عہدے پرتنزلی ،کانسٹیبلوں شجاع نواز،علی شاہ ،شہباز،اخلاق خٹک ،کوڈسمس فرام سروس اوراے ایس آئی ساجدعلی ،اوراے ایس آئی لیاقت حیات کی تنزلی کرکے انہیں ہیڈکانسٹیبل اورانسپکٹرتنویرجاویدکی تنزلی کرکے اسے سب انسپکٹرکردیا۔
تازہ ترین