• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گیتا کے لئے 50 رشتے آگئے

پاکستان سے بھارت جانے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کے لئے 50 رشتے آگئے،جن میں سے 25 کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق گیتا کے رشتے کے لئے فیس بک پر اشتہار دیا گیا تھا جس کے بعد 50افراد نے شادی کے لئے پیغامات بھیجے تھےاور بھارتی وزارت داخلہ نے جانچ پڑتال کے بعد گیتا کے لئے 25 رشتوں کو موزوں قرار دیا تھا۔

بھارتی ضلع اندور میں پنچائت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نیہا مینا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو گیتا کی ان لوگوں سے ملاقات کے لئے ہدایت کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مرضی سے رشتے کا انتخاب کرسکے۔

نیہا مینا کا کہنا ہے کہ گیتا کو اِن 25 افراد کے معلومات اور تصاویر دکھائی جائیں گی۔

گیتا کے لئے 50 رشتے آگئے

واضح رہے کہ بھارتی سماجی کارکن گیانیندرا پوروہیت نے 10اپریل کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں گیتا کے لئے 25 سال سے زائد عمر کے افراد سے رشتے طلب کیے تھے۔

گیتا اِن دنوں اندور کی ایک این جی او میں قیام پذیر ہے اور مدھیہ پردیش حکومت کا محکمہ سماجی انصاف اُس کی دیکھ بھال کررہا ہے۔اب تک اس کے والدین ہونے کے 10دعویدار سامنے آچکے ہیں لیکن کوئی بھی دعوے کو ثابت نہیں کرسکا ہے۔

واضح رہے کہ گیتا لگ بھگ 16 سال قبل ریل گاڑی پر بھارت سے پاکستان کے شہر لاہور پہنچنے کے بعد اہل خانہ سے بچھڑ گئی تھی۔

گیتا کو پہلے ایک سرکاری فلاحی مرکز منتقل کیا گیا جس کے بعد اُسے کراچی میں ایدھی ہوم بجھوا دیا گیا۔

گیتا کے لئے 50 رشتے آگئے

سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے کی وجہ سے اس کا اصل نام کسی کو نہیں معلوم تھا، لیکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی، جن کے ساتھ وہ کراچی میں مقیم رہیں اُنھوں نے اس لڑکی کا نام گیتا رکھا تھا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی بلقیس ایدھی نے اکتوبر 2015ء میں گیتا کوبھارت پہنچا دیا تھا۔

تازہ ترین