• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن اتھارٹی سےنکالے گئے ملازمین کاائرپورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نکالے گئے150 کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں اپنی بحالی کیلئے مطالبات درج تھے۔ملازمین کاکہناتھاکہ انہیںبغیر کسی وجہ کے نکال دیا گیا کچھ بتایا بھی نہیں گیا۔رحمتوں اور برکتوں والے ماہ صیام میں ایوی ایشن والے انسانیت بھول گئےان کاکہناتھاکہ حکومت کی طرف سے ڈیلی ویجزاورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیاگیا ہے لیکن سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کا معاشی قتل شروع کردیا ہے۔ملازمین نےچیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
تازہ ترین